(24 نیوز)سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے ، بین الاقوامی اور پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بھاری کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔
پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کی کمی واقع ہوئی ، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 60 ہزار 400 روپے کا ہو گیا ۔
اس کے علاوہ 22 گرام سونے کی قیمت میں 943 روپے کمی ہوئی جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 23 ہزار 251 روپے ہو گئی ہے جبکہ 22 گرام 10 قیرات سونے کی قیمت 2 لاکھ 4 ہزار 647 روپے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر سستا ، اسٹاک مارکیٹ نے 79 ہزار کی حد عبور کر لی
دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 7 ڈالر فی اونس کم ہو کر 2490 ڈالر ہو گئی ہے۔