چیمپئنز کپ ٹورنامنٹ سے نئے کھلاڑی سامنے آئیں گے: محسن نقوی

Sep 09, 2024 | 13:06:PM
چیمپئنز کپ ٹورنامنٹ سے نئے کھلاڑی سامنے آئیں گے: محسن نقوی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارسلان خان)چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا فیصل آباد کا دورہ،چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے چیمپئنز کپ کی 5 ٹیموں کے مینٹورز سے ملاقات کی، اس دوران چیمپئنز کپ کے انتظامات پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق چئیرمین پی سی بی سے وولفز سکواڈ کے مینٹور مصباح الحق،سٹالنیز کے مینٹور شعیب ملک، لائنز کے مینٹور وقار یونس، ڈولفز کے مینٹور سرفراز احمد اور پنتھرز کے مینٹور ثقلین مشتاق نے ملاقات کی۔مینٹورز نے چیمپئنز کپ کو ڈومیسٹک کرکٹ کے لئے اہم ٹورنامنٹ قرار دیا اور اقبال سٹیڈیم کی پچز اور گراؤنڈ کی بہتری کیلئے تجاویز دیں۔

اس موقع پر چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے پچز اور گراؤنڈ کا معیار بہتر بنانے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ کھلاڑیوں کو پریکٹس کے لئے یکساں مواقع دئیے جائیں گے۔ 
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے موقع پر ہی ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ اور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کو ہدایات دیں،تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں کو ورزش کے لئے بہترین جم کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

 محسن نقوی نے کہا کہ چیمپئنز کپ ٹورنامنٹ سے نئے کھلاڑی سامنے آئیں گے جنہیں پرفارمنس پر آگے آنے کا موقع دیں گے،قومی کرکٹ ٹیم کے لئے تینوں فارمیٹ کے لئے بیک اپ کھلاڑی تیار ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز کپ کو پاکستان کا برانڈ بنانا ہے ، اس ضمن میں مینٹورز پر بہت ذمہ داری ہے۔،امید ہے کہ آپ سب ملکر چیمپئنز کپ ٹورنامنٹ کو کامیاب بنائیں گے۔
  اس موقع پر ایڈوائزر بلال افضل،پی سی بی کےڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس، ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ، ڈائریکٹر پی ایس ایل،سینئر جنرل مینجر ڈومیسٹک کرکٹ اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔