دہشتگردی نے ہمارے بچوں کے خواب چھینے کی مذموم کوشش کی: مریم نواز

Sep 09, 2024 | 13:55:PM
دہشتگردی نے ہمارے بچوں کے خواب چھینے کی مذموم کوشش کی: مریم نواز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ 9 ستمبر احساس دلاتا ہے کہ تعلیم اقوام انسانیت کی فلاح کا بنیادی ذریعہ ہے۔

انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قوم کی بقا اور تعمیر کا راز تعلیم یافتہ نسلوں میں پوشیدہ ہے، بدقسمتی سے پاکستان سمیت دنیا کے بہت سے ممالک میں تعلیمی ادارے حملوں کا نشانہ بنتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 16 دسمبر کا اے پی ایس حملہ تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے، یہ دراصل تعلیم پر بہت بڑا حملہ تھا، دہشت گردی اور انتہا پسندی نے ہمارے بچوں کے خواب چھینے کی مذموم کوشش کی۔

صوبائی وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں پر حملہ قوم کے مستقبل اور امن کے خواب پر بھی حملہ ہے، تعلیم کے لیے محفوظ اور بہتر مواقع فراہم کرنا حکومت کی ذمےداری ہے، کوشش ہے ہر بچے کو محفوظ تعلیمی ماحول فراہم کیا جائے جہاں وہ بلا خوف تعلیم جاری رکھ سکے۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ پنجاب میں تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، تعلیم کو ہر طرح کے حملوں سے محفوظ رکھنا ہماری اجتماعی و معاشرتی ذمےداری ہے۔