اداکارہ مومل شیخ نے اپنے خاندان کوکپورفیملی سے تشبیہ دے دی

شہرت کے باوجود والد اورسلیم چاچا کبھی کپورز کی طرح برتاؤ نہیں کرتے

Sep 09, 2024 | 14:21:PM

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ مومل شیخ نے اپنے خاندان کوبھارتی کپورفیملی سے تشبیہ دے دی۔

مومل شیخ نے حال ہی میں نجی ڈیجیٹل چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنے کیریئر،نجی زندگی،بھارت میں کام کے تجربے سمیت مختلف امورپرکھل کر گفتگو کی۔

مومل شیخ نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہمارا خاندان پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں ویسا ہی ہے جیسے بھارت میں کپورفیملی ہے،جاوید شیخ اورسلیم شیخ بھائی ہیں،اسی طرح بہروزسبزواری میرے پھوپھا ہیں،اگردیکھیں توشیخ فیملی اورسبزواری فیملی پاکستانی شوبزانڈسٹری میں اسی طرح ہیں جس طرح بالی ووڈ میں کپورفیملی ہے،یہ اسی طرح کامیاب اور شہرت رکھتے ہیں۔

مومل شیخ نے مزید کہا کہ شہرت کے باوجود والد اور سلیم چاچا کبھی کپورز کی طرح برتاؤ نہیں کرتے، کوئی اقرباء پروری نہیں ہے اور وہ کسی کو کبھی کام کے لیے کوئی کال نہیں کریں گے،ہم نے انڈسٹری میں اپنی جگہ خود بنائی ہے۔

مزیدخبریں