چاہت کوچاہت ہی رہنے دیں،وارث بیگ کاوسیم اکرم سے شکوہ 

سوئنگ کے سلطان نے چاہت کے گانے پر تو ویڈیو بنا لی لیکن کبھی میڈم نور جہاں کے گانے پر نہیں بنائی

Sep 09, 2024 | 14:37:PM
چاہت کوچاہت ہی رہنے دیں،وارث بیگ کاوسیم اکرم سے شکوہ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف گلوکار وارث بیگ نے چاہت فتح علی کے گانے"بدوبدی"پرویڈیوبنانے پر  وسیم اکرم سے شکوہ کر ڈالا۔

معروف گلوکار وارث بیگ نے حال ہی میں معروف کامیڈین،اداکار و میزبان احمد علی بٹ کی پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں سمیت پاکستانی میوزک کے بارے میں خیالات کا اظہار کیا۔

وارث بیگ نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آج کل کے لوگ موسیقی سیکھنا نہیں چاہتے بلکہ ہر ایک یہی سمجھتا ہے کہ وہ گلوکار بن سکتا ہے،آج بھی ایسے لوگ موجود ہیں جودوسروں کو موسیقی سیکھاتے ہیں،لوگ اس سے استفادہ نہیں کرتے،ہم نے چاہت فتح علی جیسے لوگوں کو گائیک بنا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ مومل شیخ نے اپنے خاندان کوکپورفیملی سے تشبیہ دے دی

وارث بیگ نے کہا کہ مجھے وسیم اکرم سے شکوہ ہے جنہوں نے چاہت فتح کے گانے "بدوبدی" پر تو ویڈیو بنا لی لیکن کبھی میڈم نور جہاں کے گانے پر نہیں بنائی،ہم خود اچھا گانے والوں کو پروموٹ نہیں کرتے۔

وارث بیگ نے  کہا کہ چاہت کوچاہت ہی رہنے دیں، وہ فتح علی نہیں ہیں،یہ نام انہوں نے خود لگالیا ہے، انہیں فتح علی نہیں بنائیں۔