زلزلے کے شدید جھٹکے، لوگوں میں خوف ہراس پھیل گیا

Sep 09, 2024 | 14:59:PM
زلزلے کے شدید جھٹکے، لوگوں میں خوف ہراس پھیل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)خیبر پختونخوا کے علاقے سوات میں زلزلے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

 سوات، مینگورہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کے جھٹکوں کے بعد عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستان تھا جبکہ زلزلے کی زیرزمین گہرائی 151 کلو میٹر تھی۔

یہ بھی پڑھیں : بچے ہوئے چاول کتنے عرصے تک فریج میں رکھ سکتے ہیں؟ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی

زلزلہ کوہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔