پنجاب یونیورسٹی میں طلباء تنظیموں کے درمیان جھگڑا

Sep 09, 2024 | 15:17:PM

 (عمران یونس) لاہور کی سب سے بڑی پنجاب یونیورسٹی میں طلباء تنظیموں کے درمیان جھگڑا ، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے اسلامی جمعیت کے طلباء اور پنجاب کونسل کےکارکنوں کے درمیان پتھراؤ کیا گیا جبکہ چند کارکنوں نے ایک دوسرے پر ڈنڈوں سے حملہ کیا جس کے باعث متعدد طلباء زخمی ہوگئے ہیں۔

 طلباء تنظیموں کے درمیان جھگڑا نئے طلباء کو ویلکم کیلئے لگائے جانے والے پوسٹرز کی وجہ سے ہوا۔

مزیدخبریں