صدر مملکت آج پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی و سینیٹ کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)صدرِ مملکت آصف علی زرداری آج پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی اور سینیٹ کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔
ذرائع کے مطابق صدرِ مملکت کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں صرف پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی و سینیٹ شریک ہوں گے۔
واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بھی آج اتحادی جماعتوں کے اراکینِ پارلیمنٹ کو رات کے کھانے پر بلا لیا ہے۔شہباز شریف کی جانب سے جے یو آئی ف کو بھی عشائیے میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق جے یو آئی ف نے ابھی شرکت کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔وزیرِ اعظم ملکی معاشی صورتِ حال اور مجوزہ قانون سازی پر اراکین کو اعتماد میں لیں گے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت ججز کی تعداد بڑھانے سمیت ایک آئینی اصلاحاتی پیکیج بھی لانا چاہتی ہے۔