بیٹی کی پیدائش پر نام رکھنے کا تنازع، میاں بیوی کا جھگڑا، معاملہ طلاق تک جا پہنچا

Sep 09, 2024 | 15:51:PM
بیٹی کی پیدائش پر نام رکھنے کا تنازع، میاں بیوی کا جھگڑا، معاملہ طلاق تک جا پہنچا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)میاں بیوی پیدا ہونے والے بیٹے یا بیٹی کے نام کا انتخاب ایک دوسرے سے صلاح مشورے کے بعد کرتے ہیں لیکن ایک حاملہ خاتون نے اپنی پیدا ہونے والی بیٹی کیلئے شوہر کی طرف سے تجویز کردہ ناموں پر سخت اعتراض اٹھا دیا۔

خاتون نے اپنی ناراضگی سے بھری پوسٹ ریڈٹ پلیٹ فارم پر پوسٹ کی جو وائرل ہو رہی ہے،23 سالہ خاتون نے ریڈٹ پوسٹ پر لکھا کہ میری شادی کو 2 سال ہوچکے ہیں، ہمارے ہاں شادی کے 2 سال بعد بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری سامنے آئی مگر میرے شوہر نے خوشیوں کو ماند کر دیا۔

خاتون نے Reddit پر لکھا کہ جب ہمیں معلوم ہوا کہ بیٹی پیدا ہونے والی ہے تو میرے شوہر نے بیٹی کا نام اپنی سابقہ گرل فرینڈ کے ناموں پر رکھنا چاہا جس پر مجھے شدید غصہ آیا، 7 ماہ کی حاملہ خاتون نے لکھا کہ میرے شوہر ہماری بیٹی کا نام اس سابق گرل فرینڈ کے نام پر رکھنا چاہتے ہیں پھر انہوں نے مجھے اپنی سابقہ محبوبہ جسے وہ کافی پسند کرتے تھے میری بیٹی کا نام اسی کے نام پر رکھنے کی ضد کرنے لگے۔

یہ بھی پڑھیں:  ملازمین کو ’’ڈیٹنگ‘‘کیلئے خاص چھٹیاں فراہم

خاتون کے مطابق شوہر نے ان سے کہا کہ وہ ہمارے دوسرے بچے کا نام کا انتخاب خود کرسکتی ہیں،انہوں نے پوسٹ میں کہا کہ میرے شوہر کو یہ سمجھ نہیں آتی کہ میں ان کی پرانی گرل فرینڈ کے نام کو لے کر کیوں پریشان ہوں وہ اپنی سابقہ گرل فرینڈ کیلئے آج بھی جذبات رکھتے ہیں مجھے اس پر بہت افسوس ہے۔