(ویب ڈیسک) معروف گلوکار،نغمہ نگاراورایکٹر گُرداس مان نے 7 سال بعدنیا البم Sound of Soil ریلیز کردیا۔
بھارتی میڈیا کودیئے گئے ایک انٹرویو میں گرداس مان نے کہا کہ میرے پہلے بڑے ہٹ گانے “دل دا معاملہ” کے بول بھی ریپ کی طرزکے تھے،میں ریپ موسیقی کوفالوکرتاہوں اس سے آپ کی صوتی مہارت بہترہوتی ہے۔
گرداس مان نےمزید کہا کہ بدلتے رجحانات کےساتھ چلنااورفلو کے ساتھ جاناانہیں موسیقی سے جڑے رہنے میں مدد دیتا ہے۔
67 سالہ گُرداس مان نے کہا کہ میرے اس البم کے گانے روزمرہ کی زندگی میں جذبات کے اظہار کے بارے میں ہیں،ہمیشہ کی طرح ان گانوں میں مٹی کی بات ہے۔
آنےوالے مہینوں کے منصوبوں کے بارے میں پوچھے جانے پرگرداس مان نے اپنے بھارت اورامریکاکے دوروں کا ذکر کرتے ہوئے جوش وخروش ظاہر کیا۔
انٹرویو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ کیاعمر اوروقت کےساتھ ان کی لائیوپرفارمنس میں کوئی تبدیلی آئی ہے؟تومان نے کہامیرے اوپرخدا اور ناظرین کی بڑی کرم نوازی ہے،وہ میری آواز اور مجھے سلامت رکھتے ہیں،میں روزایک گھنٹہ ریاض کرتاہوں،جب میں اسٹیج پرجاتا ہوں تو ہرعمر کے لوگ دیکھتا ہوں،یہ ظاہر کرتا ہے کہ لوگ اب بھی مجھے پسند کرتے ہیں اورمیں خدا کا شکر گزار ہوں۔
گرداس مان نے کہامجھے خوشی ہے کہ پنجابی موسیقی کوباصلاحیت موسیقاروں کے ذریعے آگے بڑھایاجارہا ہے،پنجابی موسیقی نہ صرف بھارت بلکہ دنیابھرمیں پسند کی جارہی ہے جومجھے بہت اطمینان دیتی ہے۔
گُرداس مان نے فلموں میں واپسی کا اشارہ دیتے ہوئے کہاکہ کچھ فلمیں زیرالتوا ہیں،جیسے ہی میں اپنے بھارت اورامریکا کے دوروں سے فارغ ہوجاؤں گا ان پرمحنت شروع کردوں گا۔