ہالی ووڈ اداکارہ نے جوان نظرآنے کیلئے 9 کروڑ 14 لاکھ کی سرجری کروالی 

Sep 09, 2024 | 16:24:PM

 (ویب ڈیسک)معروف ہالی ووڈ اداکارہ ڈیمی مور نے خوبصورت اور جوان نظر آنے کیلئے ڈھائی لاکھ پاؤنڈ (پاکستانی تقریباً 9 کروڑ 14 لاکھ سے زائد روپے) کی سرجری کروالی ۔

برطانوی ٹیبلائیڈ "ڈیلی میل" کے مطابق 61 سالہ اداکارہ نے جسم کے مختلف حصوں کی سرجری  کروائی ہے،تاہم انہوں نے 2007 میں سرجری کروانے سے متعلق خبروں کی تردید بھی کی تھی۔

ڈیمی مورنے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہوں نے 2017 میں تناؤ کی وجہ سے اپنے سامنے کے دودانت کھو دیئے تھے،انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ اپنے جسم کے حوالے سے بےشمارعدم تحفظات کا سامنا کرتی ہیں۔

دوسری طرف مشہور پلاسٹک سرجن ڈاکٹر مارک سولوماس کا کہنا ہے کہ ڈیمی نے جوانی میں سرجری شروع کروائی تھی اورمعمولی طریقوں سے اپنی جوانی کو برقرار رکھا۔

انہوں نے کہا ممکن ہے کہ انہوں نے لپ لفٹ،چہرے اور گردن پر لیزر ریسرفیسنگ سرجری کروائی ہو جبکہ بوٹوکس اور فلرز جیسے اینٹی ایجنگ پروسیجرزبھی ان کے نوجوان نظر آنے میں کردار ادا کرسکتے ہیں۔

مزیدخبریں