اہم قانون سازی کا معاملہ، وزیر اعظم آج اتحادی جماعتوں کو عشائیہ دیں گے

Sep 09, 2024 | 17:45:PM

(24 نیوز )پارلیمنٹ میں رواں ہفتے اہم قانون سازی کا معاملہ،وزیراعظم شہباز شریف آج اتحادی جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ کو عشائیہ دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے جے یو آئی ف کو بھی عشائیے میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ جےیو آئی ف نے ابھی تک عشائیہ میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ نہیں کیا،وزیراعظم معاشی صورتحال اور مجوزہ قانون سازی پر اراکین پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں گے،حکومت ججز کی تعداد بڑھانے سمیت ، آئینی اصلاحاتی پیکج بھی لانا چاہتی ہے۔

 دوسری جانب صدرآصف علی زرداری نے بھی آج اسلام آباد میں عشائیہ کا انتظام کر رکھا ہے جہاں وزرائے اعلیٰ اور گورنرزشرکت کریں گے،پیپلزپارٹی کے اراکین پارلیمنٹ، وفاقی کابینہ کےارکان بھی عشائیہ میں شرکت کرینگے،صدر زرداری عشائیہ کے شرکا کو اہم معاملات پر اعتماد میں لیں گے۔

مزیدخبریں