مسلم لیگ ن کے سابق رہنما دانیال عزیز پر فرد جرم عائد 

Sep 09, 2024 | 17:51:PM

(24نیوز) سابق وفاقی وزیر اور سینئر سیاستدان دانیال عزیز پر پولیس کو دھکمیاں دینے اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شکر گڑھ نے دانیال عزیز پر فرد جرم عائد کر دی، اس موقع پر دانیال عزیز نے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے شفاف ٹرائل کا مطالبہ کیا، دانیال عزیز پر الیکشن کے روز پولیس کو دھمکیاں دینے اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا مقدمہ تھا۔

یاد رہے کہ 8 فروری کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن نے دانیال عزیز کو ٹکٹ جاری نہیں کیا تھا جس پر وہ این اے 75 نارووال سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑے تھے ، الیکشن کمیشن نے بھی انہیں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی رانا عبدالمنان گرفتار

مزیدخبریں