روپے کی گراوٹ کا سلسلہ نہ رک سکا، انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا

Sep 09, 2024 | 17:56:PM
روپے کی گراوٹ کا سلسلہ نہ رک سکا، انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان) معاشی استحکام کیلئے حکومتی اقدامات صرف دعوؤں تک ہی محدود، ڈالر کے ہاتھوں روپے کی دھلائی کا سلسلہ نہ رک سکا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی انٹر بینک میں ڈالر نے روپے کا بڑا جھٹکا دیا ہے ،سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 13 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 278.57 روپے سے بڑھ کر 278.70 روپے پر بند ہوا،ماہرین کا کہنا ہے کہدرآمدی بل کی طلب پر روپے کی قدر میں کمی ہوئی ہے ۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کا راج رہا ، ڈالر 19 پیسے مہنگا ہوکر 281.03 روپے پر پہنچ گیا  ،دیگر کرنسیوں کی بات کریں تو یوور 21 پیسے سستا ہوکر  311.10 روپے کا ہو گیا ،برطانوی پاؤنڈ ایک  پیسے بڑھ کر 368.65 روپے ،
یو اے ای درہم 4 پیسے اضافے سے 76.53 روپے سعودی ریال 4 پیسے اضافے سے 74.76 روپے  کا ہوگیا۔

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی مندی  دیکھی گئی ہے ،100 انڈیکس 282 پوانٹس کی کمی سے بند ہوا ،100 انڈیکس 78پزار615 کی سطح پر بند ہوا ،آج 10 ارب روپے مالیت کے 49 کروڑ شئیرز کا کاروبار ہوا۔