مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے حمیر حیات خان روکھڑی انتقال کرگئے

Sep 09, 2024 | 18:09:PM

(24نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور سابق ممبر قومی اسمبلی حمیر حیات خان روکھڑی انتقال کرگئے ۔

پاکستان مسلم لیگ  ن کے رہنما کے سابق رکن قومی اسمبلی حمیر حیات خان روکھڑی لاہور سے میانوالی جا رہے تھے، قائد آباد پہنچنے پر انہیں دل کا دورہ پڑا جہاں سے ان کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جاںبر نہ ہوسکے،ڈاکٹرزنے سابق ممبر قومی اسمبلی حمیر حیات خان کے انتقال کی تصدیق کردی۔

واضح رہے کہ حمیر حیات خان روکھڑی سابق صوبائی وزیر مرحوم گل حمید خان روکھڑی کے فرزند تھے۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے سابق ایم این اے حمیر حیات خان روکھڑی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگوار خاندان سے ہمدردی وتعزیت کا بھی اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کے سابق رہنما دانیال عزیز پر فرد جرم عائد 

مزیدخبریں