ارشد شریف قتل کیس، لیگی قیادت کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست مسترد

Sep 09, 2024 | 18:28:PM

(24 نیوز )ارشد شریف قتل کیس میں  لیگی قیادت کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست مسترد کر دی گئی ۔ 

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ اسلام آباد کے جج رانا مجاہد رحیم نے تحریری فیصلہ جاری کردیا،فیصلے ہیں کہا گیا ہے کہ صحافی ارشد شریف کے قتل کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے، ارشد شریف کے اہل خانہ سپریم کورٹ میں معاملے کی پیروی کر رہے ہیں، درخواست گزار کے پاس اہل خانہ کے مقدمے کو پس پشت ڈال کر نیا مقدمہ درج کرانے کا اختیار نہیں، اخباری تراشوں، خطوط سے لیگی قیادت کے ارشد شریف قتل میں ملوث ہونا ثابت نہیں ہوتا۔

عدالت کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ اگر درخواست گزار چشم دید گواہ ہے تو جے آئی ٹی کی تحقیقات میں شامل ہو سکتا ہے، درخواست گزار لیگی قیادت کا ارشد شریف قتل سے تعلق جوڑنے میں ناکام رہا، درخواست گزار اپنی مرضی کے ملزمان نامزد کرنے کا اختیار نہیں رکھتا، لیگی رہنماؤں کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست کو مسترد کیا جاتا ہے۔

درخواست گزار شاکر علی نے نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز اور دیگر کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کی تھی

مزیدخبریں