وزیر اعلیٰ گنڈا پور کے الفاظ پر بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب کی صحافیوں سے معافی

Sep 09, 2024 | 18:40:PM

(24نیوز) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے گزشتہ روز جلسے میں صحافیوں کے خلاف قابل اعتراض بیان اور نازیبا الفاظ  کے استعمال پر صحافیوں نے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں شدید احتجاج کیا جس پر پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت نے معافی مانگ لیا۔

سینیٹ اجلاس کے دوران صحافیوں نے علی امین گنڈا پور کی تقریر کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بائیکاٹ کیا جس پر چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہرن کے پاس گئے اور غیر مشروط معافی مانگی، انہوں نے کہا کہ ہم تمام صحافتی برادری کا احترام کرتے ہیں، میں صحافیوں کی دل آزاری پر غیر مشروط معافی مانگتا ہوں، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے جو بات کی وہ کوئی ایک 2صحافیوں کے حوالے سے تھی،انہوں نے کہا کہ کسی تصادم کی طرف جانے کا کوئی ارادہ نہیں، علی امین گنڈاپور جی تقریر سیاسی تھی، اگر ہم نےقانون ہاتھ میں لینا ہوتا تو ہم آج تک لے چکے ہوتے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے عوام کا بہت پریشر ہے۔

 اُدھر قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھی پارلیمانی رپورٹرز نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا جس پر قائد حزب اختلاف اور تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب بیرسٹر گوہر کے ہمراہ میڈیا گیلری میں آئے اور میڈیا نمائندوں سے غیر مشروط معافی مانگی، عمر ایوب نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور علی امین گنڈاپور کی جانب سے معذرت قبول کی جائے،پارلیمانی صحافیوں نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی معافی پر علی امین گنڈا پور سے معذرت کا مطالبہ کیا۔ بعد ازاں سینیٹر افنان اللہ اور سینیٹر عون عباس بپی صحافیوں کو منانے کیلئے پریس گیلری میں پہنچے اور صحافیوں کو منانے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں: ارشد شریف قتل کیس، لیگی قیادت کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست مسترد

مزیدخبریں