ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی )محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گاتاہم گلگت بلتستان، کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علا وہ چند مقامات پر گرج چمک اورہلکی بارش کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا صوبہ کے چترال، دیر، سوات، ,شانگلہ ،کوہستان، پشاور، مالاکنڈ، لکی مروت، کرم، وزیرستان اور ڈی آئی خان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے پنجاب صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے تاہم صبح کے اوقات میں مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، بھکر، میانوالی، لیہ، نور پور تھل اور ڈی جی خان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم صبح کے اوقات میں شمالی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا قوی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علا وہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی بھی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملکی وے کہکشاں پڑوسی کہکشاں سے ٹکرانے والی ہے؟ سائنسدانوں کا انکشاف