(زین مدنی) نامور پاکستانی اداکارہ و ماڈل ثناء نواز نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کو مختلف نمبرز سے دھکمیی آمیز کالز آ رہی ہیں، ان کو اور ان کے بچوں کو تھریٹ کیا جا رہا ہے۔
معروف اداکارہ ثناء نواز نے اپنے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں کہا کہ میرا انسٹا گرام اکاؤنٹ بند کر دیا گیا ہے، مجھے اور میرے بچوں کو تھریٹ کیا جا رہا ہے، مجھے مختلف نمبرز سے دھمکی آمیز کالز آرہی ہیں، میری گاڑی کا بھی پیچھا کیا جارہا ہے میں، میں بہت خوفزدہ ہوں، سابقہ خاوند اور سسر کی جانب سے بھی ہراساں کیا گیا ہے، میں بہت اذیت میں ہوں اور پریشانی سے دوچار ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: آڈیشن کے نام پر بولڈلباس پہن کر رقص کرنے کا کہاگیا، اداکارہ حرا خان نے معروف ڈائریکٹر کا بھانڈا پھوڑ دیا
اداکارہ نے مزید کہا کہ میں کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ بنی ہوں نہ ہی اس میں حصہ لینا چاہتی ہوں، میں متعلقہ اداروں کے ذریعے قانونی چارہ جوئی کرنے جا رہی ہوں، یہ سب اوچھے ہتھکنڈے ہیں میں پیچھے نہیں ہٹوں گی اور مقابلہ کروں گی۔