اپنے نام اور مرضی کی نمبر پلیٹس ،ایکسائز کی نئی سکیم آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )محکمہ ایکسائز پنجاب کی جانب سے صارفین کو بڑی آفر دی گئی ہے جس میں وہ اپنے نام اور مرضی کے نمبر پلیٹس بنوا سکیں گے ، وینیٹی نمبر پلیٹس سکیم آئندہ ہفتے سے شروع کرنے کا اعلان کردیا گیا ۔
ڈائریکٹر ایکسائز محمد آصف کے مطابق شہری اپنے نام اور مرضی کے نمبر کی پلیٹس بنوا سکیں گے، وینیٹی نمبر پلیٹس سکیم میں3 کیٹیگریز رکھی گئی ہیں،ڈائریکٹر ایکسائز نے بتایاکہ گولڈ 5 لاکھ روپے، پلاٹینم 50 اور کارپوریٹ ایک کروڑ میں خریدی جا سکے گی، نمبر پلیٹ مالک کی ملکیت ہوگی،ان کا کہنا تھاکہ جعلی نمبر پلیٹس پکڑنے کیلئے مربوط حکمت عملی بنا لی ہے، وینیٹی نمبر پلیٹس رکھنے والوں کا ڈیٹا موجود ہو گا۔ دوسری جانب مفتی قوی کو وینیٹی نمبر پلیٹ سکیم کا سفیر مقرر کردیا گیا ہے۔