نہم اور گیارہویں جماعت کی بیشتر کتابیں تبدیل، نیا نصاب پبلش ہوگا

Sep 09, 2024 | 19:43:PM
نہم اور گیارہویں جماعت کی بیشتر کتابیں تبدیل، نیا نصاب پبلش ہوگا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) نہم اور گیارہویں جماعت کی بیشتر کتابیں تبدیل ہو گئیں، آئندہ سال سے نیاء نصاب پبلیش  کیا جائے گا۔

پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے نہم اور گیارہویں کیلئے نئے سلیبس کے مطابق کتابیں چھاپنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق آئندہ تعلیمی سال کیلئے انگلش، اردو، اسلامیات، کیمسٹری، فزکس، ریاضی کا سلیبس تبدیل کیا گیا ہے، بائیولوجی اور کمپیوٹر سائنس کا سلیبس بھی تبدیل کردیا گیا ہے، نہم و گیارہویں جماعت کے طالبعلم  آئندہ سال نئے سلیبس کے مطالعہ پاکستان پڑھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: یوٹیوبر نے دنیا کا سب سے بڑا آئی فون بنا ڈالا

خیال رہے کہ دہم اور بارہویں جماعت کا سلیبس تعلیمی سال 2026 سے تبدیل کیا جائے گا۔