امتیاز محمود شیخ کی درخواست ضمانت پر سماعت 11ستمبر تک ملتوی

Sep 09, 2024 | 20:32:PM

(جمال الدین جمالی)ظل شاہ قتل اور  زمان پارک میں پولیس پر تشدد کے مقدمات  میں  پی ٹی آئی لاہور کے صدر  ایم پی اے امتیاز محمود شیخ  کی درخواست ضمانت پر سماعت11 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے  امتیاز محمود شیخ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی،تفتیشی افسر آج بیماری کے باعث پیش نہیں ہوا ،پراسیکیوشن نے کہاکہ تفتیشی افسر کو دل کی تکلیف ہوئی ہے ،امتیاز  محمود شیخ کے وکلا نے ضمانتوں پر دلائل مکمل کئے،ملزم نے دو مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں،شیخ امتیاز نے  ظل شاہ قتل کیس اور پولیس پر تشدد کے مقدمہ میں ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی تھی،شیخ امتیاز  دونوں مقدمات میں جسمانی ریمانڈ  کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔عدالت نے آیندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو ریکارڈ کے ہمراہ طلب کر لیا۔

بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے وقت پولیس پر تشدد کا مقدمہ تھانہ ریس کورس میں درج ہے  جبکہ  ظل شاہ قتل کیس کا مقدمہ  تھانہ ریس کورس میں درج ہے،کنال روڑ پر  300 سے زائد پی ٹی آئی کارکنان کے تشدد سے  علی بلال عرف ظل شاہ قتل ہوا اور کئی لوگ زخمی ہوئے تھے۔

 یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں کتنے بچے سکولوں سے باہر ہیں؟تفصیلات ایوان میں پیش

مزیدخبریں