شیرافضل مروت اور شعیب شاہین کے بعد چیئر مین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر بھی گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )چیئر مین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) بیرسٹر گوہر کو بھی اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی تیسری بڑی گرفتاری سامنے آئی ہے ، پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر لیا ہے ، اسلام آباد پولیس بیرسٹر گوہر کو لے کر روانہ ہو گئی ، بیرسٹر گوہر خود گرفتاری دینے کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس سے باہر آئے ۔
اس سے پہلے پی ٹی آئی کے کل کے جلسے پر اسلام آباد پولیس کی جانب سے شیر افضل مروت اور ترجمان پی ٹی آئی ایڈووکیٹ شعیب شاہین کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
پولیس نے شیرافضل مروت کو پارلیمنٹ کے باہر سے گرفتار کیا جبکہ شعیب شاہین کو ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا، شیر افضل مروت نے گرفتاری کے وقت پولیس کے ساتھ مزاحمت کی ،پولیس کا مروت کو اپنے ساتھ جانے پر اسرار، جس پر شیر افضل مروت صرف ایک ہی سوال کرتے رہے کہ مجھے کس مقدمہ میں گرفتار کیا جا رہا ہے بتاؤ؟ پولیس شیر افضل مروت کو لے کر روانہ ہو گئی ۔
شیر افضل مروت کے سیکیورٹی گارڈ کو بھی گرفتار کیا گیا ہے،پولیس نے شیر افضل مروت کی گاڑی کو بھی تحویل میں لے لیا،پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری پولیس تذبذب کا شکار ہے ، شیر افضل مروت کو حراست میں لینے والی ٹیم بھی چکرا گئی ،تھانہ سنگجانی لیکر جانا ہے یا تھانہ سنبل ؟فیصلہ نہ ہونے پر تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت کو کل جلسے میں کی جانے والی قانونی خلاف ورزیوں کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے،ان قانونی خلاف ورزیوں میں روٹ کی خلاف ورزی، کمٹمنٹ کی خلاف ورزی، اسلام آباد پولیس پر حملہ، اوقات کی خلاف ورزی اور ریاست مخالف تقاریر شامل ہیں ۔