اکشے کمار کا اداکاری چھوڑنے کا اعلان ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ایک ایونٹ کے دوران اکشے کمار فلمیں ناکام ہونے پر جذباتی ہوگئےاور کہنے لگے کہ میں زیادہ سوچتا نہیں ہوں، اگر فلمیں ناکام ہوئیں، تو کیا ہوا؟میں مر تو نہیں گیا؟۔جس دن کام بوجھ لگنے لگا، کام کرنا چھوڑ دوں گا۔
اکشے کمار حالیہ دنوں میں اپنی فلموں کی ناکامیوں پر کافی پریشان دکھائی دیتے ہیں اور ایک حالیہ ایونٹ میں فلموں کی ناکامی کے سوال پر جذباتی ہو گئے اور کہنے لگے کہ میں زیادہ سوچتا نہیں ہوں، اگر 4-5 فلمیں ناکام ہوئیں، تو کیا ہوا؟ لوگ مجھے افسوس بھرے پیغامات بھیجتے ہیں جیسے 'فکر نہ کرو، سب ٹھیک ہو جائے گا' لیکن میں مر تو نہیں گیا؟‘
اداکار نے مزید کہا کہ ایک صحافی نے مجھے پیغام بھیجا کہ ’تم جلد ہی واپس آ جاؤ گے‘ واپس؟ میں یہاں ہوں اور محنت کرتا رہوں گا جو بھی کماتا ہوں اپنے بل بوتے پر کماتا ہوں، کسی سے کچھ مانگا نہیں۔اب فلمیں اس لیے نہیں کرتا کہ پیسہ کمانا ہے بلکہ اس لیے کرتا ہوں کہ اس میں مزہ آتا ہے، اب میں کام اس لیے کرتا ہوں کیونکہ یہ میرا جذبہ ہے، جس دن مجھے لگا کہ کام بوجھ بن رہا ہے، میں کام کرنا چھوڑ دوں گا‘۔