گرفتاری کا ڈر,پارلیمنٹ میں موجود پی ٹی آئی قیادت کا باہر نکلنے سے انکار 

Sep 09, 2024 | 21:03:PM
گرفتاری کا ڈر,پارلیمنٹ میں موجود پی ٹی آئی قیادت کا باہر نکلنے سے انکار 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شیر افضل مروت کی گرفتاری کے بعد پارلیمنٹ میں موجود سینئر قیادت کا باہر نکلنے سے انکار۔

تفصیلات کے مطابق شیر افضل مروت اور ان کے گارڈ کو پارلیمنٹ کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا ہے ،پولیس نے شیر افضل مروت کی گاڑی کو بھی تحویل میں لے لیا ہے جبکہ پی ٹی آئی کی لیڈرشپ واپس پارلیمنٹ ہاوس آ گئی ہے ،جن میں بیرسٹر گوہر،  زین قریشی ، وقاص اکرم اور  صاحبزادہ حامد رضا شامل ہیں ۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری پر پولیس تذبذب کا شکار  ہے ،شیر افضل مروت کو حراست میں لینے والی ٹیم بھی چکرا گئی ،تھانہ سنگجانی لیکر جانا ہے یا سنبل ؟فیصلہ نہ ہونے پر تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کیا گیا۔