وفاقی ملازمین کےمسائل کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے,چئیرمین ایپکا فیڈرل

Sep 09, 2024 | 22:26:PM

(24 نیوز) چئیرمین ایپکا فیڈرل سید گلفراز حسین کاظمی صاحب نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ ہاوس ہائرنگ نوٹیفکیشن  میں تاخیر اور ون ٹائم ڈسپنسیشن کی مراعات نہ ملنے کی وجہ سے ملازمین میں بے چینی کی کیفیت پروان چڑھ رہی ھے۔  وفاقی ملازمین یکم جولائی سے ہاوس ہائرنگ میں اضافے کے منتظر، منسٹری آف ہاوسنگ اینڈ ورکس جلد نوٹیفکیشن جاری کرے۔

قائداعظم یونیورسٹی ایمپلائز یونین کے سابق صدر اور چئیرمین ایپکا فیڈرل سید گلفراز حسین  کاظمی صاحب کا کہنا تھا کہ یکم جنوری 2023 کو ملنے والی اپگریڈیشن/ ون ٹائم ڈسپنسیشن کی مراعات سے وفاقی ملازمین ابھی تک محروم ہیں۔

  اپنے جاری بیان میں کہا کہ ہاوس ہائرنگ نوٹیفکیشن  میں تاخیر اور ون ٹائم ڈسپنسیشن کی مراعات نہ ملنے کی وجہ سے ملازمین میں بے چینی کی کیفیت پروان چڑھ رہی ھے۔

ہم گزشتہ آٹھ برس سے صوبائی طرز پر وفاقی ملازمین کی اپگریڈیشن کا پرزور مطالبہ کر رہے ہیں لیکن وفاقی سپریٹنڈنٹس، اسسٹنٹس، یو ڈی سی، ایل ڈی سی، ٹیکنیکل اور نان ٹیکنیکل سٹاف ابھی تک احساس محرومی اور انصاف کے متلاشی ہیں، اپیکا فیڈرل کے پلیٹفارم سے ہم وفاقی ملازمین کی ترجمانی کا حق ادا کرتے رہینگے۔

سنئیر وائس چئیرمین چوہدری محمد اشفاق صاحب ، صدر ایپکا طارق محمود سیالوی صاحب، جنرل سیکرٹری سید یاور شاہ صاحب، سنئیر جوائنٹ سیکرٹری محمد حفیظ ہاشمی صاحب نے وفاقی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ وفاقی ملازمین کو درپیش مسائل کو جلد از جلد حل کیا جاے اور بلاتفریق وفاق کے تمام اداروں میں ایگزیکٹو الاوئنس کی ادائیگی یقینی بنائی جائے ۔

مزیدخبریں