سپیکر ایاز صادق کی زین قریشی کو معاملہ حل کرنے کی یقین دہانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ممبر پی ٹی آئی اور رکن قومی اسمبلی زین قریشی نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے رابطہ کیا ۔زین قریشی نے سپیکر کو تمام تر صورتحال پر کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا جس پر سپیکر ایاز صادق نے زین قریشی کو معاملہ حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔
دوسری جانب رہنما پاکستان تحریک انصاف ڈاکٹر بابر اعوان کا اراکین پارلیمنٹ کی گرفتاریوں پر رد عمل سامنے آگیا۔ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اراکین کی پارلیمنٹ کے اندر اور باہر سے گرفتاریاں ہورہی ہیں اور اسپیکر غائب ہیں۔پی ٹی آئی لیڈر شپ اور کارکنوں کی گرفتاریوں کی جتنی بھی مزمت کی جائے کم ہے،اراکین کو ایسے قانون کے تحت گرفتار کیا گیا ہے جو ابھی ایک آرڈیننس ہے قانون بنا ہی نہیں ۔
بابر اعوان کا مزید کہنا تھا کہ سنگ جانی والا جلسہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے ایک ٹریلر ہے ۔