جہانگیر ترین سے متعلق ٹوئٹ ڈیلیٹ نہ کرتی تو کوئی نہ کوئی مر جاتا۔۔شہلا رضا

Apr 10, 2021 | 00:03:AM

 (24نیوز)سندھ کی وزیر برائے حقوق نسواں سیدہ شہلا رضا نے جہانگیرترین کے حوالے سے اپنے ٹوئٹ ڈیلیٹ کرنے کی وجہ حکومتی نمائندوں کی بوکھلاہٹ قرار دیا ہے۔
جمعہ کو جاری بیان میں شہلارضا نے کہاکہ اپنا ٹوئٹر اکاﺅنٹ میں خود چلاتی ہوں کوئی میرے دوسرے ٹوئٹ کے بارے میں بات کیوں نہیں کرتا؟۔
انہوں نے کہا کہ 4 اپریل کو میں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یوم شہادت کے دن جہانگیر ترین سے متعلق ایک ٹوئٹ کیا، لیکن حکومتی لیڈر اس قدر بوکھلا گئے کہ مجھے ٹوئٹ ڈیلیٹ کرنا پڑا کہ کہیں کسی کا انتقال نہ ہوجائے۔
 ٹوئٹ میں نےاپنے خیالات کا اظہار کیا تھا۔انہوں نے کہاکہ میں نے اگر اور ایسا ہوجائے کا لفظ استعمال کیا۔ میں نے میڈیا پر چلتی خبروں پر اپنا تبصرہ کیا تھا، لیکن اس بات کو غلط انداز میں لیا گیا۔شہلا رضا نے کہا کہ میرے پاس اتنی کالز آئیں کہ جیسے یہ خبر میں نے ہی بریک کی ہو۔ میں نے اس ٹوئٹ کو اپنے پاس محفوظ کیا اور اپنا ٹوئٹ ڈیلیٹ کیا۔ دوبارہ ٹوئٹ کرکے اپنا موقف واضح کیا۔
 یہ بھی پڑھیں۔چودھری نثار اور اسحاق ڈار پر نااہلی کی تلوار لٹک گئی،الیکشن ایکٹ2017 میں ترامیم کا آرڈیننس منظور

مزیدخبریں