پاکستان میں کورونا وائرس مزید 100جانیں لے گیا

Apr 10, 2021 | 09:17:AM

Read more!

(24نیوز)پاکستان میں کورونا وائرس مزید سو جانیں لے گیا ۔ایک دن میں پانچ ہزار 139کیس رپورٹ، مثبت کیسز کی شرح دس اعشاریہ سینتالیس فیصد  تک پہنچ گئی۔
 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق  ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 6 لاکھ 88 ہزار 894 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 ہزار 69 نئے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے  5 ہزار 139 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 45 ہزار 923، سندھ میں 2 لاکھ 68 ہزار 284، خیبر پختونخوا میں 97 ہزار 318، بلوچستان میں 20 ہزار 178، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 103، اسلام آباد میں 64 ہزار 902 جبکہ آزاد کشمیر میں 14 ہزار 260 کیسز رپورٹ ہوئے۔ اب تک 6 لاکھ 27 ہزار 561 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 204 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 100 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 15 ہزار 329 ہوگئی۔ پنجاب میں 6 ہزار 908، سندھ میں 4 ہزار 523، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 586، اسلام آباد میں 601، بلوچستان میں 213، گلگت بلتستان میں 103 اور آزاد کشمیر میں 395 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔

مزیدخبریں