(24نیوز) جہانگیر ترین کو عدالت سے پھر ریلیف مل گیا۔ بینکنگ اور سیشن کورٹ نے شوگر اسکینڈل سے متعلق کیس میں جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے ہمراہ پہلے سیشن عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانت میں میں 22 اپریل تک توسیع کر دی۔بعدازاں جہانگیر ترین بینکنگ کورٹ میں بھی پیش ہوئے جہاں بینکنگ کورٹ کے جج امیر محمد خان نے کیس کی سماعت کی اور جہانگیر ترین کی درخواست ضمانت میں 17 اپریل تک توسیع کر دی۔
واضح رہے کہ جہانگیر ترین کی شوگر ملز جے ڈی ڈبلیو پر غیرقانونی طریقے سے پیسہ بنانے اور منی لانڈرنگ سمیت متعدد مقدمات درج ہیں۔گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ چینی اسکینڈل میں بلاتفریق احتساب ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: چینی کی مہنگی خریداری،یوٹیلیٹی سٹورز نے جہانگیر ترین سے ہاتھ ملالیا