(24نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کی جانب سےٹی وی چینلز کو اشتہارات کی مد میں ادائیگیاں نہ کرنے کےکیس میں سیکرٹری انفارمیشن کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان کےروبرو پنجاب حکومت کی جانب سےٹی وی چینلز کو اشتہارات کی مد میں ادائیگیاں نہ کرنےکےکیس پر سماعت ہوئی جس سلسلے میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن محمد علی بٹ عدالت میں پیش ہوئے۔سرکاری وکیل نے یہ تسلیم کرتے ہوئےکہ پنجاب حکومت نے ٹی وی چینلز کو ادائیگیاں کرنی ہیں، پنجاب حکومت کوادائیگی کے لئے مہلت دینے کی استدعا کی۔اس پر چیف جسٹس قاسم خان نے سیکرٹری انفارمیشن انور جہانگیر کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیئےکہ بہتر ہوگا کہ سیکرٹری آئندہ سماعت پر ٹی وی چینلز کو ادائیگیاں کرکے پیش ہوں ، عدم ادائیگی پروہ نتائج بھگتنے کے لئے تیار رہیں۔
عدالت نے پی بی اے سے صحافیوں اور کارکنوں کی تنخواہوں سے متعلق بیان حلفی طلب کرلیا اور ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پرتنخواہوں کی ادائیگی سے متعلق ٹی وی چینلز بیان حلفی جمع کرائیں۔
یہ بھی پڑھیں: روس اور یوکرائن میں شدید کشیدگی.جنگ کا خطرہ بڑھ گیا