‘انکوائری کسی کے فون کال پر نہیں ہونی چاہیے’

Apr 10, 2021 | 10:13:AM

Read more!

 (24نیوز) تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے انکشاف کیا ہے کہ میرے خلاف  ایف آئی آر اسلام آباد میں بنی، یو ایس بی میں لاہور آئی  اور دستخط ہوئے۔تفتیشی ٹیم متعصبانہ تحقیقات کررہی ہے،انکوائری کسی کے فون کال پر نہیں ہونی چاہیے۔

لاہور کی سیشن عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ ہم قانون سے بھاگ نہیں رہے نہ بھاگیں گے۔جب عدالت بلائے گی تو پیش ہوں گا ،آج بھی پیش ہوا ہوں۔انکوائری ضرور کریں لیکن شفاف ٹیم بنائیں جو متنازعہ نہ ہو۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ہم پارٹی میں ہیں اور رہیں گے۔پارٹی میں نہیں رہیں گے تو کہاں جائیں گے؟اپنے ساتھ آنے والے تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے ایک مرتبہ پھر عدالت پیشی کے موقع پر بھرپور سیاسی قوت کا مظاہرہ کیا۔ 22 ایم پی ایز اور 8 ایم این ایز پی ٹی آئی رہنما کے ہمراہ عدالت پہنچے اس موقع پر کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جنہوں نے جہانگیر ترین کے حق میں نعرے بازی کی اور گل پاشی بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں: جہانگیر ترین اور بیٹے کو عدالت سے دوسری مرتبہ ریلیف مل گیا !!!
 

مزیدخبریں