مودی سرکارکیخلاف کسان ڈٹ گئے۔ پہیہ جام کا اعلان۔شاہراہیں بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) مودی سرکار کےخلاف بھارتی کسان اپنے حق کیلئے ڈٹ گئے، پہیہ جام کا اعلان کرتے ہوئے کے جی پی اور کے ایم پی ایکسپریس وے کو 24 گھنٹے کیلئے بند کر دیا۔ احتجاج کو کچلنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔
بھارتی کسانوں کا احتجاج آج صبح آٹھ بجے سے کل صبح تک جاری رہے گا۔ کے جی پی اور کے ایم پی ایکسپریس ویز کو سونی پت کے مقام سے بند کیا جائے گا۔ اس کےعلاوہ اسے جگہ جگہ جام کیا جائے گا۔نہتے کسانوں کے احتجاج کو کچلنے کیلئے پولیس کی تیرہ ریزرو کمپنیاں سکیورٹی کیلئے تعینات کی گئی ہیں۔ جن کی کمان 6ڈی ایس پیز کر رہے ہیں۔ اس کے لئے 14 جگہ پر ناکہ بندیاں کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ٹی وی چینلز کو اشتہارات کی مد میں ادائیگیاں نہ کرنے پر سیکرٹری اطلاعات پنجاب طلب