شام کو خوشخبری ملے گی، علی اسجد ملہی کا ویڈیو پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ کا ضمنی انتخاب لڑنے والے پی ٹی آئی امیدوار علی اسجد ملہی نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ شہری صبح صبح اٹھیں اور اپنا ووٹ ڈالیں، شام کو ہم آپ کو خوشخبری دیں گے۔
پی ٹی آئی کے امیدوار علی اسجد ملہی نے ٹوئٹر پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ جیتنے کے بعد ایک سو کروڑ روپے کے منصوبے ڈسکہ میں لیکر آؤں گا۔ ہم نے ٹراما سینٹر کی منظوری لی ہوئی ہے سیوریج اور گیس کے بڑے منصوبے ہیں، میری پارٹی نے مجھ سے زبان کی ہے میں آپ سے زبان کر رہا ہوں۔
علی اسجد ملہی نے کہا کہ دس سال ہم نے اس مافیا کے خلاف جنگ لڑی، ہمارے پاس سنہری موقع ہے ہم اپنے شہر کو ضمنی الیکشن سے چمکا سکیں۔
اسلام عیلکم اہلیان ڈسکہ ! کل ہم ایک دفعہ پھر سرخرو ہونے جارہے ہیں , کل اپ نے اپنے گھروں سے نکلنا ہیں تبدیلی کو ووٹ دینا ہیں اور اس مافیا کو شکست دینی ہیں.#ڈسکہ_پھر_کپتان_کا pic.twitter.com/K1NSSPzMyt
— Ali Asjad Malhi (@AliAsjadMalhi) April 9, 2021
واضح رہے کہ این اے 75 ڈسکہ میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 94 ہزار ہے، جبکہ کُل 360 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جن میں سے 47 پولنگ اسٹیشنز کو حساس ترین قرار دے کر اے کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہم بلیک میلرنہیں۔۔30 ارکان اسمبلی نےوزیراعظم کو خط لکھ دیا