شام کو خوشخبری  ملے گی، علی اسجد ملہی کا ویڈیو  پیغام

Apr 10, 2021 | 11:29:AM

 (24نیوز)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ کا ضمنی انتخاب  لڑنے والے پی ٹی آئی امیدوار علی اسجد ملہی نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ شہری صبح صبح اٹھیں اور اپنا ووٹ ڈالیں، شام کو ہم آپ کو خوشخبری دیں گے۔

پی ٹی آئی کے امیدوار علی اسجد ملہی نے ٹوئٹر پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ جیتنے کے بعد ایک سو کروڑ روپے کے منصوبے ڈسکہ میں لیکر آؤں گا۔ ہم نے ٹراما سینٹر کی منظوری لی ہوئی ہے سیوریج اور گیس کے بڑے منصوبے ہیں، میری پارٹی نے مجھ سے زبان کی ہے میں آپ سے زبان کر رہا ہوں۔

 علی اسجد ملہی نے کہا کہ دس سال ہم نے اس مافیا کے خلاف جنگ لڑی، ہمارے پاس سنہری موقع ہے ہم اپنے شہر کو ضمنی الیکشن سے چمکا سکیں۔

واضح رہے کہ این اے 75 ڈسکہ میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 94 ہزار ہے، جبکہ کُل 360 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جن میں سے 47 پولنگ اسٹیشنز کو حساس ترین قرار دے کر اے کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہم بلیک میلرنہیں۔۔30 ارکان اسمبلی نےوزیراعظم کو خط لکھ دیا
 

مزیدخبریں