جج آفتاب آفریدی قتل کااہم ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت سوات کے مقتول جج آفتاب آفریدی کے قتل کے کیس میں ایک اور شخص کو بھی گرفتار کر لیا۔
مقتول جج آفتاب آفریدی کے قتل کے کیس میں گرفتار بلال خان آفریدی ولد عبدالجلیل آفریدی سکنہ ماشو میرہ بڈھ بیرہ پشاور نے مبینہ طور پر پولیس کے رو برو اعتراف جرم کرلیا۔ڈی پی او صوابی محمد شعیب نے ہنگامی پریس کانفرنس میں بتایا کہ مقتول آفتاب آفریدی سمیت چار افراد کے بیہمانہ قتل میں اب تک تین افراد گرفتار کئے جاچکے ہیں، گرفتار شدہ ملزم بلال آفریدی کو جوڈیشل ریمانڈ کے لئے عدالت میں پیش کیاگیا۔گرفتار شخص نے مبینہ طور پر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ چار اپریل کو پشاور موٹروے صوابی کے حدود میں جج آفتاب آفریدی کی کار پر فائرنگ کی تھی، فائرنگ سے جج آفتاب آفریدی اے ٹی سی کورٹ سوات اور اس کی بیوی،بہو،پوتا جاں بحق ہوئے تھے ۔
یہ بھی پڑھیں:ون ڈے کے بعد ٹی20سیریز جیتنے کا مشن۔شاہین آج میدان میں اتریں گے