اگر جہانگیر ترین کو کوئی پریشانی ہے تو ۔۔۔شاہ محمود قریشی کا دوٹوک پیغام

Apr 10, 2021 | 11:42:AM

Read more!

(24نیوز) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور وزیرخارجہ  شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ  17 شوگر ملز کو نوٹس ملے، ان میں سے صرف ایک مل جہانگیر ترین کی ہے، اگر  جہانگیر ترین کو کوئی تشویش ہے تو  وہ وزیراعظم سے ملاقات کریں، عمران خان خندہ پیشانی سے جہانگیر ترین کی ہر بات سنیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے  آزاد ارکان کو زبردستی پی ٹی آئی میں شامل نہیں کیا۔  آزادارکان نےشمولیت سےپہلےخطوط پردستخط کئے اور واضح کہاوہ پارٹی چھوڑرہےنہ فارورڈبلاک بنارہےہیں۔وزیرخارجہ نے کہا عمران خان کاکسی کیخلاف انتقامی کارروائی کاارادہ نہیں۔ ہم ذخیرہ اندوزوں اور سٹہ بازوں کا مقابلہ کررہے ہیں۔بجٹ میں جنوبی پنجاب کا سالانہ ترقیاتی پروگرام علیحدہ ہوگا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کامزید کہنا  تھا کہ ہماراسب سے بڑا چیلنج مہنگائی کوکنٹرول کرنا ہے۔وزیراعظم مہنگائی پرہرہفتے بریفنگ لیتے ہیں، پاکستان کا روپیہ اب مستحکم ہونا شروع ہوگیا، روپے کی بہتری سے امپورٹڈ اشیا کی قیمتوں پرفرق پڑے گا .

وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم نے کل لاہورمیں جنوبی پنجاب کے ارکان اسمبلی سے ملاقات کی، 29 مارچ کواختیارات سلب کرنے والا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا، وزیراعظم نے فوری فنڈزکے اجرا کی ہدایت کی ہے، سیکریٹریٹ کیلئے 70 کروڑروپے ریلیزہوگئے۔

  شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دسمبر2020 کا نوٹیفکیشن کابینہ نے منظورکردیا، وزیراعظم ملتان، بہاولپورمیں سیکریٹریٹ کا بنیادرکھیں گے، ماضی میں جنوبی پنجاب کیلئے مختص رقم دوسرے منصوبوں پرلگادی جاتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں پولنگ اسٹیشن کے قریب سے 9مسلح افراد گرفتار۔۔ تعلق کس پارٹی سے؟
 

مزیدخبریں