جہانگیر ترین کے حمایتی ارکان بڑھنے لگے۔۔ حکومتی صفوں میں ہلچل

Apr 10, 2021 | 13:03:PM

 (24نیوز)جہانگیر ترین کے  عشائیے میں  مزید 15 ارکان  کی شرکت سے حکومتی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ غیراعلانیہ طور پر جہانگیر ترین کے حامیوں پر مشتمل’’ہم خیال گروپ‘‘ بن گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین کے ساتھ آج عدالت میں جانے والے اراکین اسمبلی کی تعداد گزشتہ رات ان کے گھر عشائیہ میں شریک ارکان سے زیادہ ہو گئی ہے، ذرائع کا کہنا ہےکہ عشائیے میں 29 ارکان نے شرکت کی تھی جبکہ آج 43 سے زائد ارکان قومی وصوبائی اسمبلی جہانگیر ترین کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے گئے۔گزشتہ رات عشائیے کے بعد حکومتی حلقوں میں غیرمعمولی تشویش پائی گئی اور رات گئے تک اہم شخصیات ایسے ارکان اسمبلی سے رابطے کر نے میں مصروف تھیں جن کے بارے میں یہ تاثر موجود ہے کہ وہ جہانگیر ترین کیساتھ خصوصی قربت رکھتے ہیں۔

غیراعلانیہ طور پر جہانگیر ترین کے حامیوں پر مشتمل’’ہم خیال گروپ‘‘ بن گیا ہے اور آئندہ چند روز میں وفاقی و صوبائی وزراء سمیت مزید ارکان اسمبلی کے شامل ہونے کا قوی امکان ہے، خلاف توقع گزشتہ رات عشائیے میں 15مزید ارکان اسمبلی شامل ہوئے۔

واضح رہے کہ   وزیر اعظم عمران خان کے دورہ لاہور کے دوران گزشتہ روز تحریک انصاف کے چند اہم رہنماؤں نے انھیں جہانگیر ترین کیخلاف جاری سازشوں پر ایکشن لینے اور انھیں پھر سے قریب کرنیکی تجویز دی ہے۔

  یہ بھی پڑھیںحالات کشیدہ۔۔ ن لیگ اور پی ٹی آئی کارکن آمنے سامنے !!!
 

مزیدخبریں