ڈسکہ  الیکشن. ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ن لیگی  رہنما کو نوٹس

Apr 10, 2021 | 13:26:PM
ڈسکہ  الیکشن. ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ن لیگی  رہنما کو نوٹس
کیپشن: ایم این اے رانا عبدالستار اور ایم پی اے ذیشان رفیق(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے دوران پولنگ اسٹیشن کا دورہ کرنے پر الیکشن کمیشن نے ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی ذیشان رفیق کو نوٹس جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے عائد پابندی کے باوجود مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی ذیشان رفیق ضمنی الیکشن کے دوران بونکانوالا پولنگ اسٹیشن پہنچے۔ذیشان رفیق کے پولنگ اسٹیشن پہنچنے پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے لیگی ایم پی اے کی گاڑی کا گھیراؤ کر لیا جس کے باعث پولیس نے رکن پنجاب اسمبلی ذیشان رفیق کو واپس جانے کی ہدایت کی۔

بعد ازاں الیکشن کمیشن نے واقعے پر ایکشن لیتے ہوئے لیگی ایم پی اے ذیشان رفیق کو نوٹس جاری کر دیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ حلقے کا دورہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے، ایم پی اے ایک روز میں اپنا جواب جمع کروائیں بصورت دیگر ان کے کارروائی کی جائے گی۔
 یہ بھی پڑھیں:ہم بلیک میلرنہیں۔۔30 ارکان اسمبلی نےوزیراعظم کو خط لکھ دیا