حالات کشیدہ۔۔ ن لیگ اور پی ٹی آئی کارکن آمنے سامنے !!!

Apr 10, 2021 | 13:30:PM
حالات کشیدہ۔۔ ن لیگ اور پی ٹی آئی کارکن آمنے سامنے !!!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) این اے 75 ڈسکہ ضمنی الیکشن کی دوبارہ ہونے والی پولنگ میں بھی گرما گرمی دیکھنے میں آئی۔تحریک انصاف اور ن لیگ کے کارکنوں کے آمنے سامنے آنے سے گورنمنٹ کالج برائے خواتین پولنگ اسٹیشن پر حالات کشیدہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق  گورنمنٹ کالج برائے خواتین پولنگ اسٹیشن پر  تحریک انصاف کے حمایتیوں کی بڑی تعداد پہنچی اور نعرے بازی کی جس کے بعد ن لیگ کے کارکن بھی بڑی تعداد میں موقع پر پہنچ گئے اور اپنے قائدین کے حق میں نعرے بازی شروع کردی۔ حالات اس وقت کشیدہ ہوئے جب دونوں جانب سے کارکنوں نے ایک دوسرے کی قیادت کیخلاف نعرے بازی شروع کی۔ اس موقع پر پولیس اہلکار بھی موجود تھے تاہم انہوں نے صورتحال کو کنٹرول کرنے کی بجائے  خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنا مناسب سمجھا۔

یہ بھی پڑھیں: پولنگ اسٹیشن کے قریب سے 9مسلح افراد گرفتار۔۔ تعلق کس پارٹی سے؟