(24نیوز) این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی الیکشن کے دوران پولیس نے پولنگ اسٹیشن کے قریب 9مسلح افراد کو حراست میں لے لیا، جن میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکن شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈسکہ میں این اے 75 پر ضمنی انتخاب کے دوران ستراہ پولیس نے اگوچک میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے پولنگ اسٹیشن کے قریب اسلحہ بردار 9 افراد کو حراست میں لے لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لئےگئے افراد میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکن شامل ہیں، گرفتار افراد سے کلاشنکوف ، دو پستول، ایک رائفل برآمد ہوئی جبکہ ملزموں کی دوگاڑیاں بھی پولیس نے قبضےمیں لےلیں۔صوبائی الیکشن کمیشن نے ڈسکہ ستراہ میں اسلحہ کی نمائش کرنے پر پانچ افراد کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانچوں کوشکایت پرگرفتارکیا گیا ، ڈی ایس پی پنڈی بھٹیاں ملزمان سے تفتیش کررہے ہیں۔
خیال رہے این اے پچھتر ڈسکہ میں ضمنی الیکشن کے لئے پولنگ جاری ہے ، ن لیگ کی نوشین افتخار اور پی ٹی آئی کےعلی اسجد ملہی میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے ، تاہم ناخوشگوار واقعات سے نمٹنے کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ڈسکہ الیکشن. ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ن لیگی رہنما کو نوٹس