(24نیوز)رمضان المبارک کی آمد سے قبل مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا۔شہرقائد میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔
کراچی میں رمضان المبارک کی آمد سے قبل مرغی کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں۔ مرغی کا گوشت 460 روپےکلو تک پہنچ گیاجبکہ زندہ مرغی کی 280روپے فی کلو فروخت جاری ہے۔شہر میں ایک ہفتے کے دوران مرغی کی قیمتوں میں سو روپے فی کلو کا اضافہ ہوا،،گزشتہ ہفتے مرغی کی قیمت 360 روپے فی کلو تھی۔
دکانداروں کے مطابق مرغی کی مانگ میں اضافے،فیڈ اور دیگر اخراجات میں اضافے کے سبب قیمتیں بڑھی ہوئی ہیں جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران اشیاء کی قیمتیں بڑھنے سے مشکلات میں اضافہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پولنگ اسٹیشن کے قریب سے 9مسلح افراد گرفتار۔۔ تعلق کس پارٹی سے؟