عمران خان کی کرسی اب جہانگیر ترین کے ہاتھ میں ہے:خاقان عباسی

Apr 10, 2021 | 15:06:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سابق وزیراعظم و مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی  نے کہا ہے کہ عمران خان کی کرسی اب جہانگیر ترین کے ہاتھ میں ہے، وفاقی حکومت 7 ووٹوں کی برتری سے قائم جبکہ اس سے زائد ارکان ناراض رہنما کے ساتھ ہیں، پنجاب حکومت 8 یا 10 کی برتری سے قائم جبکہ ان کے پاس 30 سے زائد ایم پی ایز ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےشاہد خاقان عباسی نے  کہا کہ کل جہانگیر ترین کے عشائیے میں 40 ارکان اسمبلی نے شرکت کی، ان کے وزیر مشیر کھلم کھلا تنقید کر رہے ہیں، عمران خان اور عثمان بزدار کا اقتدار جے کے ٹی کی ہاں یا ناں پر کھڑا ہے۔ ایف بی آر کے چھٹے چیئرمین کی تقرری بھی ہوگئی، جو ادارہ ملک کیلئے پیسے اکھٹے کرتا ہے اس کے سربراہ کی اوسطاً عمر 5 ماہ ہے، کسی کو نہیں پتہ ملک کا وزیر خزانہ کون ہے اور کام کون کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر روز بجلی، پٹرول کے نرخ بڑھ جاتے ہیں، جو بجلی کا بل 2 ہزار آتا تھا آج 5 ہزار تک پہنچ چکا ہے جس کا کوئی جوابدہ نہیں، وزیراعظم نے کبھی عام آدمی کے مسائل کی بات نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیںجہانگیر ترین کیخلاف انتقامی کارروائی نہیں ہو رہی ۔قانون سب کیلئے برابر ہے:گورنر پنجاب