حکومت تین سال سے پارٹ ٹائم وزیر خزانہ سے چل رہی ہے،احسن اقبال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبا ل نے کہا ہے کہ حکومت تین سال سے پارٹ ٹائم وزیر خزانہ سے چل رہی ہے،عمران خان مافیا سے نہیں،پاکستان اور سی پیک سے لڑرہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق احسن اقبال نے کہا کہ نالائقی کا مافیا عمران خان کی قیادت میں پاکستان کا سب سے بڑا خطرہ بن چکا ہے،ملک کو ڈاکو اسٹیٹ بنا رہے ہیں، یاد رہے اس سے معیشت نہیں چلتی، عمران خان کے پاس ٹیم نہیں، انہیں کیا پتا حکومت کیسی چلتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان مخالفین اور اپنوں کے ساتھ انتقامی کارروائی کررہے ہیں، احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان سب سے بڑے مافیا ہیں، آپ مافیا کے سردار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم سے حکومت نہیں چلتی صرف خواتین کو روک سکتے ہیں،مریم اورنگزیب