جنوبی کوریا نے جدید ترین سپر سونک کے ایف 21  جنگی طیارہ متعارف کروا دیا

Apr 10, 2021 | 15:33:PM
جنوبی کوریا نے جدید ترین سپر سونک کے ایف 21  جنگی طیارہ متعارف کروا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24نیوز)جنوبی کوریا نےاپنے ملک میں تیار ہونے والے کے ایف 21 جنگی طیارے کو متعارف کروادیا جس کے بعد کوریا جدید ترین فوجی سازو سامان بنانے والے کلب میں شامل ہو گیا ۔
 غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کی جانب سے ملکی سطح پر تیار ہونے والے سپر سونک طیارے کو ’کے ایف 21 بورا مائی‘ کا نام دیا گیا ہے۔ توقع ہے کہ آپریشنل ہونے کے بعد جنگی طیارے کو ہوا سے ہوا اور ہوا سے زمین پر مار کرنے والے میزائل سے لیس کیا جائے گا، متوقع طور پر طیارے میں کروز میزائل بھی فٹ کیا جائے گا۔

دو انجنوں پر مشتمل طیارہ ایک اور دو سیٹوں والے ورژن کے ساتھ دستیاب ہو گا جس کا انحصار ملنے والے ٹاسک پر ہو گا۔جنوبی کوریا کے صدر مون جے  اِن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آزادانہ دفاعی سازو سامان کی تیاری کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے اور کے ایف 21 جنوبی کوریا کی ایوی ایشن انڈسٹری کی تاریخ میں ایک سنگ میل ثابت ہو گا۔صدر مون جے اِن کا مزید کہنا تھا کہ گراؤنڈ اور فلائٹ آزمائش مکمل ہونے کے بعد بڑے پیمانے پر کے ایف 21 طیاروں کی پروڈکشن شروع کی جائے گی جس کے لئے 40 طیاروں کی پروڈکشن کا ہدف 2028 اور 120 طیاروں کی پروڈکشن کا ہدف 2032 رکھا گیا ہے۔

جنوبی کورین وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب طیاروں کی پروڈکشن مکمل طور پر شروع ہو گی تو ایک لاکھ نوکریاں پیدا ہوں گی اور ملک کو 5 ارب ڈالر سے زائد کا فائدہ ہو گا۔
 یہ بھی پڑھیں:ڈسکہ الیکشن۔۔ فردوس عاشق اعوان کو شوکاز نوٹس جاری