لاہورہائیکورٹ: شہباز شریف کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

Apr 10, 2021 | 15:51:PM
ضمانت کی درخواست سماعت کے لئے مقرر
کیپشن: ضمانت کی درخواست سماعت کے لئے مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر کر دی۔ جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل بینچ 13 اپریل کو سماعت کرے گا۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے چیئرمین اور ڈی جی نیب سے جواب طلب کر رکھا ہے۔ شہباز شریف کی جانب سے اعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹ دلائل دیں گے۔ شہباز شریف نے موقف اپنایا کہ منی لانڈرنگ کے الزامات سے متعلق تمام ریکارڈ نیب کے حوالے کر دیا، عدالت سے استدعا ہے کہ ضمانت پر رہا کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:    منی لانڈرنگ ریفرنس، شہباز شریف نے ضمانت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا