میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا شیڈول جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیرمینز نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کیلئے نئے شیڈول کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیرمینز کا اجلاس 9 اپریل کو منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبہ بھر کے تعلیمی بورڈز سے مشاورت کے بعد میٹرک اور انٹر امتحانات کا نیا شیڈول جاری کردیا۔ میٹرک کا امتحان 25 مئی جبکہ انٹر کا امتحان 3 جولائی سے شروع ہوگا۔میٹرک کے نتائج 21 ستمبر اور انٹر کا نتیجہ 20 اکتوبر کو جاری ہوگا۔دونوں جماعتوں کے امتحانات اٹھائیس ،اٹھائیس روز میں مکمل کئے جائیں گے۔
دوسری جانب کورونا کے بڑھتے پھیلائو کے باعث سرکاری سکولوں کے امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔ پہلی سے آٹھویں جماعت کے سالانہ امتحانات کو ملتوی کردیا گیاہے۔ پہلی سے آٹھویں جماعت کے امتحانات 18 مئی سے شروع ہوناتھے۔ اضلاع کی کارکردگی جانچے کے لئے تین مئی سے شیڈول کئے گئے امتحانات کو بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔
لارج سکیل اسسمنٹ میں صوبے کے پانچ ہزار سکولوں کے بچوں کو ٹیسٹ کیا جانا تھا۔ ذرائع کے مطابق امتحانات جون میں منعقد ہونے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں :جمہوری نظام کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں،بلاول بھٹو