(24نیوز)کورونا کی خراب ہوتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں پابندیوں کو مزید سخت کر دیا گیا ۔
ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کے مطابق کورونا کی تیسری لہر کی شدت میں اضافہ تشویشناک ہے اس لئے صوبے میں آئندہ 15 دن تک تمام شادی ہال بند رہیں گے ، ہفتہ اور اتوار کو پبلک ٹرانسپورٹ مکمل بند رہے گی۔
انہوں نے کہاعوام کورونا ایس او پیز پر عمل کریں ۔ کورونا کی خطرناک صورتحال کو بھانپیں، تعلیمی اداروں کی انتظامیہ اور طلبا کورونا ایس او پیز پر عمل کریں ،انہوں نے تنبیہ کی کہ اگرکورونا کیسز میں اضافہ ہوا تو بلوچستان کے تعلیمی ادارے بند کرنا پڑیں گے ۔
ادھرنیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس مزید سو جانیں لے گیا۔ایک دن میں پانچ ہزار 139کیس رپورٹ ہوئے، مثبت کیسز کی شرح دس اعشاریہ سینتالیس فیصد تک پہنچ گئی۔ ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 6 لاکھ 88 ہزار 894 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 ہزار 69 نئے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 5 ہزار 139 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 45 ہزار 923، سندھ میں 2 لاکھ 68 ہزار 284، خیبر پختونخوا میں 97 ہزار 318، بلوچستان میں 20 ہزار 178، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 103، اسلام آباد میں 64 ہزار 902 جبکہ آزاد کشمیر میں 14 ہزار 260 کیسز رپورٹ ہوئے۔
اب تک 6 لاکھ 27 ہزار 561 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 204 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 100 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 15 ہزار 329 ہوگئی۔ پنجاب میں 6 ہزار 908، سندھ میں 4 ہزار 523، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 586، اسلام آباد میں 601، بلوچستان میں 213، گلگت بلتستان میں 103 اور ا?زاد کشمیر میں 395 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا شیڈول جاری
آئندہ 15 دن تک شادی ہال بند رہیں گے۔۔سکول بند کرنے کا انتباہ
Apr 10, 2021 | 17:16:PM