خیبرپختونخوا میں کورونا میں مبتلا اور ایک ڈاکٹر جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)خیبرپختونخوا میں کورونا وبا نے ایک اور مسیحاکی زندگی نگل لی، صوبے میں عالمی وبا سے جاں بحق ڈاکٹرز کی تعداد56 ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا کا شکارمیجر ڈاکٹر جاوید اقبال جاں بحق ہوگئے، میجر ڈاکٹرجاویداقبال ڈینٹل سرجن سی ایم ایچ ہسپتال بنوں میں تعینات تھے۔
پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق میجر ڈاکٹر جاوید اقبال کورونا کا شکار ہو کر سی ایم ایچ ہسپتال لاہور میں گزشتہ 2ہفتوں سے وینٹی لیٹر پر تھے اور آج صبح خالق حقیقی سے جاملے، میجرڈاکٹر جاوید اقبال کی میت ان کے آبائی گاوں مٹہ سوات منتقل کی جارہی ہے، جہاں پر انکی نماز جناز ادا کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: جعلی عامل کے کہنے پر سنگدل ماں نے دو بچوں کو قتل کردیا