(24 نیوز)تحریک انصاف کے سینئر رہنماجہانگیر ترین کے خلاف جاری مقدمات کے معاملے پرہم خیال گروپ نے چینی میں خوردبرد پر نیا کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق چینی میں خوردبرد کے حوالے سے جہانگیر ترین کیخلاف جاری مقدمات پر ہم خیال گروپ کے رہنما نعمان لنگڑیال کا کہنا ہے کہ پارٹی کے اندر کچھ لوگ جہانگیر خان ترین اور وزیراعظم کے درمیان دوریاں پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ہمارا کسی اور سیاسی پارٹی سے کوئی رابطہ نہیں ہے،ہم پارٹی کے ساتھ مخلص ہیں اور ہمیشہ مخلص رہیں گے۔
نعمان لنگڑیال کا کہنا تھا چینی میں خوردبرد کے حوالے سے ایسا کمیشن تشکیل دیا جائے جو جہانگیر ترین کے لئے قابل قبول ہو۔تحریک انصاف میں موجود چند لوگ جہانگیر ترین کا میڈیا ٹرائل کروا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی یا نون لیگ میں جانے کی باتیں سراسر بے بنیاد ہیں۔وزیراعظم عمران خان ایماندار شخص ہیں اور وہ ہماری بات ضرور سنے گے۔ہماری خواہش ہے کہ عمران خان پیرا شوٹرز کو ہٹا کر پارلیمینٹیرین کو آگے لائیں۔
پارلیمینٹیرینز کو ذمہ داریاں دینے سے ہی عوام کے لئے بہتری آ سکتی ہے۔ وزیراعلی عثمان بزدار کے خلاف کسی اقدام کو سپورٹ نہیں کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز جہانگیر ترین کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں 8 ارکان قومی اسمبلی، 2 صوبائی وزرا اور 4 صوبائی مشیروں سمیت 21 ارکان پنجاب اسمبلی نے شرکت کی۔عشائیے میں شرکت کرنیوالوں میں ارکان قومی اسمبلی میں راجہ ریاض، سمیع گیلانی ، ریاض مزاری، خواجہ شیراز، مبین عالم انور، جاوید وڑائچ، غلام بی بی بھروانہ اور غلام لالی شامل تھے۔
ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر ملک نعمان لنگڑیال اورصوبائی وزیر اجمل چیمہ نے بھی شرکت کی جبکہ عشایئے میں صوبائی مشیر عبدالحئی دستی، امیر محمد خان، رفاقت گیلانی اور فیصل جبوانہ م لغاری، اسلم بھروانہ، نذیر چوہان، آصف مجید ، بلال وڑائچ، عمر آفتاب، طاہر رندھاوا، زوار وڑائچ، نذیر بلوچ، امین چوہدری، سجاد وڑائچ، سمن نعیم، افتخار گوندل اور عون چودھری نے بھی عشائیے میں شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں:میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا شیڈول جاری